فائل فوٹو
فائل فوٹو

عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں ، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے۔

سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد کے موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ عشرت فاطمہ نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں،پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں،ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عشرت فاطمہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے کام کیا،عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا،انہوں نے پروفیشنل طور پر اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔

اس موقع پر عشرت فاطمہ نے کہ وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے عزت افزائی کی مشکور ہوں، حوصلہ افزائی اور محبت کا اظہار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔