اسلام آبادسے نوازلیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ضرورہوں گے، قانون میں نئی ترمیم اسی لیے کی گئی ہے کہ بلدیات کا ادارہ زیادہ فعال کرداراداکرسکے۔
’’ امت ڈیجیٹل ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ نئے بلدیاتی قانون کے مطابق شہرمیں تین الگ الگ میئر ہوں گے۔اپنے اوپر انحصارکرنے کاذریعہ یہی ہے کہ ٹیکس کی وصولی ، صفائی کے معاملات اور اختیارات مقامی سطح پر آجائیں گے۔
انجم عقیل نے کہاکہ شہرمیں صفائی کے حوالے سے بہت شکایات ہیں۔ بلدیاتی ادارے بن جائیں گے تو اختیارات ان کے پاس چلے جائیں گے۔یہ ایسے کام ہیں جن پر زیادہ خرچ نہیں ہوتا، ادارے پہلے ہی موجودہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos