لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طویل عرصے بعد اچانک منظرِ عام پر آ گئے۔ وہ لاہور میں مرحوم سیاسی رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے میاں منظور وٹو کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملک اور جمہوری نظام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی اس اچانک آمد کو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے، کیونکہ وہ کافی عرصے بعد کسی عوامی سرگرمی میں نظر آئے ہیں۔ تعزیتی ملاقات کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
عثمان بزدار کی اس موجودگی کے بعد سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں، جبکہ اہلِ خانہ نے تعزیت اور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos