اسلام آباد: ملک بھر میں شبِ معراج آج 26 رجب بروز جمعہ نہایت عقیدت و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات، نوافل، درود و سلام اور محافلِ ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔
علمائے کرام شبِ معراج کے حوالے سے خطابات کریں گے اور واقعۂ معراج کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ نمازوں اور دعاؤں میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولز آج بند رہیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos