عمرکوٹ : خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا

January 16, 2026 · قومی

عمرکوٹ کے گاؤں ہاشم پلی کی رہائشی خاتون کے یہاں 3بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

بچوں میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، خاتون کو گزشتہ روز عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور تینوں بچے صحت مند ہیں اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔