سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک کو حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پرمزدا ٹرک گلا پوربنگلہ نہر میں گرگیا، حادثے کے وقت نہرخشک تھی، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔7 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹ مومن تحیصل کے گلاپور بنگلہ کے قریب پیش آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ،حکام نے بتایا کہ ٹرک میں کُل 23 افراد سوار تھے جو ایک فوتگی پر جا رہے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے لاشیں اور زخمی کوٹ مومن ہسپتال منتقل کر دیئے۔
ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون (M-1) پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، موٹروے ایم ٹو (M-2) ٹھوکرنیاز بیگ سے چکری انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے جڑانوالہ تک بند، موٹروے ایم فور(M-4) پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور وہاں بھی ٹریفک معطل ہے۔اس کے علاوہ موٹروے ایم الیون (M-11) لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔ موٹروے ایم فورٹین (M-14) داؤد خیل سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک کے لئے دستیاب نہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورتیزرفتاری سے اجتناب کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos