باجوڑ: جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکہ

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا، جس کے نتیجے میں گھر اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں آئی ای ڈی کا استعمال کیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔