گوادر میں ایک مسافر کوچ شدید حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos