اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل پر فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ سفارش کرے کہ آیا 10 روپے کا بینک نوٹ جاری رکھا جائے یا اسے ختم کر کے اس کے بجائے 10 روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کو نوٹ کی پیداواری لاگت اور سکے کے فوائد کو مد نظر رکھ کر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos