اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورتحال پر گفتگو

January 17, 2026 · قومی

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عباس عراقچی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔