امریکا میں پولیس نے بکری کو گرفتار کر لیا

January 17, 2026 · قومی

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں پولیس نے ایک بکری کو اولڈ ہوم میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔ ویزلے ہومز نامی اولڈ ہوم نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک بکری اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ بکری واقعی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔ بعد ازاں بکری کو تحویل میں لے کر اس کے مالک کے دوست کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے اس واقعے کو دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں بیان کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی مزاحیہ رائے کا اظہار کیا ہے۔