اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی اور عمرِ دراز کے لیے دعا کی۔
صدر زرداری نے شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم خادم الحرمین الشریفین کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں شاہ سلمان کا بے حد احترام ہے اور اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عمرِ دراز اور قیادت کی مزید ہمت عطا فرمائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سعودی فرمانروا کی علالت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کی عزت و تکریم کرتے ہیں اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ تسلی بخش رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos