اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تین مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر فوری طور پر ایم ٹیگ لگایا جا رہا ہے۔

کارروائی 9 ایونیو، مارگلہ ایونیو اور جی 14 کے ناکوں پر شروع کی گئی ہے، جہاں انتظامیہ کی ٹیمیں شہریوں کو ہدایات کے مطابق ایم ٹیگ لگانے میں سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو ناکوں پر روک کر ایم ٹیگ لگایا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نے ناکہ جات کا دورہ کیا۔ شہر بھر میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے 24/7 ایم ٹیگ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے، اور شہر بھر میں 16 پوائنٹس پر ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔