خیرپور میں پولیس اور متعلقہ اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت سات افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق کارروائی اکنامک زون تھانے کی حدود میں کی گئی، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ گرفتار افراد کے پاس ویزا یا قیام سے متعلق کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں عمر، شیر، محمد عارف، حکمت اللہ، ابوبکر، محمد رمضان اور خاتون رقیہ شامل ہیں۔ تمام افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے انہیں وطن واپس بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos