لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے مطابق امتحانات اور نتائج سے متعلق حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کا نتیجہ 6 اگست جبکہ نویں جماعت (پارٹ ون) کا نتیجہ 2 ستمبر کو متوقع ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے منعقد کیے جائیں گے۔
بورڈز کے مطابق بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔ انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے، جن کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہیں۔
پنجاب بورڈز کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز پر یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا اور امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos