وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو دورہء ہزارہ میں احتجاج کا سامناکرناپڑگیا۔قافلہ روک گیا۔
تحصیل چیئرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے تحصیل ممبران کے ہمراہ حویلیاں میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو روک لیا۔بلدیات ممبران نے چار سال سے فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی مداخلت پر وزیر اعلیٰ کے قافلہ کا راستہ چھوڑا گیاجس کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا ایبٹ آباد فوارہ چوک پہنچے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos