فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے نوازشریف کردار اداکریں۔ فوادچوہدری

 

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف سے ملک کا موجودہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کیلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے،ان کا جواب نہیں آیا۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔

 

سابق وزیر نے پی ٹی آئی کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں دو متضاد رائے پائی جاتی ہیں، ایک حصہ انقلاب چاہتا ہے اور دوسرا مذاکرات کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔