رانا سکندرحیات کی وزارت تعلیم سے سبک دوشی کا جعلی نوٹیفکیشن زیرگردش

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی اپنی وزارت سے برطرفی یاسبک دوشی کا جعلی نوٹیفکیشن زیرگردش ہے۔

 

راناسکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر فیک دستاویز کی تصویر اپ لوڈ کرکے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وزارتِ تعلیم سے علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ میں وزیرِ اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اعتماد سے بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔