نواسے کے ولیمے کی تقریب کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ذوق سے ہم آہنگ،سدابہار اور پسندیدہ گیتوں کی فہرست دے دی
۔مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز انجام پائی، ولیمے کی تقریب اتوار کو ہوگی جس میں 50 رکنی آرکسٹرا ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔
ٹیم سربراہ کے مطابق اس پروگرام میں سابق وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے سازندوں کے سروں پر بکھیری جانے والی کچھ دھنیں سننے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے، پسندیدہ گانوں کی فہرست بھجوائی ہے جس میں سانوں نہر والے پل تے بلا کے ، لکھے جو خط تجھے،کیا ہوا تیرا وعدہ ،بہارو پھول برسا ئو،مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ وغیرہ شامل ہیں۔
آرکسٹرا ٹیم دو گھنٹے تک اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے ریہرسل گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos