کراچی کے تجارتی مرکزمیں آگ پھولوں کی دکان سے شروع ہوئی۔متاثرہ عمارت گرنے کاخطرہ
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی سے متاثرہ عمارت گرنے کا خطرہ پیداہوگیا۔ آگ کی شدت سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ گل پلازہ کی عمارت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں۔ عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے، شہری احتیاط کریں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا ،قبل ازیں کہناتھاکہ 7 گھنٹوں بعد 40 فیصد آگ پر قابو پایا گیا۔
آگ مصنوعی پھولوں کی دکان پر لگی تھی جو پھیلتی چلی گئی۔