طاقت ور سولرپینلزآگئے۔ ان میں واقعی ایک زبردست صلاحیت ہے

 

فرانس نے 55ملی میٹر حجم تک اولے برداشت کرنے کی صلاحیت کا حامل سولر ماڈل تیارکرلیا۔یہ الٹراریزسٹنٹ یعنی غیر معمولی مزاحمت اوربیلسٹکس ماہرین کے تعاون سے تیارکردہ تصدیق شدہ فوٹو وولٹک گلاس کی بدولت بڑے اولوں کے اثرات کو برداشت کرسکتاہے۔

یہ استعدادعام سولر ماڈیولز کے لیے رائج معیار سے زیادہ ہے۔Tarka Diamantکو آرجی فائیو سرٹیفکیشن دی گئی ہے جو یورپی ہیل انڈیکس (AEAI-VKF) کے تحت مزاحمت کی بلند ترین سطح ہے، معیاری شمسی ماڈیولز عام طور پر کلاس RG3 (30 ملی میٹر)تک محدود ہوتے ہیں۔

فرانسیسی صنعتی ادارے Voltec Solar نے اسے ڈ یزائن کیا ہے۔فرینچ ٹیکنالوجی جریدے پی وی میگزین کے مطابق یہ سولر ماڈل 55ملی میٹر یا 2انچ سے کچھ زیادہ سائز تک ژالہ باری برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

یہ طاقت عام سولر ماڈیو لز سے لگ بھگ دگنی ہے۔عام طورپر شمسی پلیٹیں30ملی میٹرتک اولے برداشت کرتی ہیں۔
ان طاقت ور سولر پینلز کوتڑکا ڈائمنٹ Tarka Diamant کا نام دیاگیاہے۔

وولٹیک سولر کے ٹیکنیکل مینیجر، تھامس ریگریٹیر کے مطابق ماڈیول میں 19فیصد تک ری سائیکل گلاس شامل ہے، شدیدتپش کے اثرات سے بچائو کی صلاحیت رکھنے والے اینٹی مونی اور آرسینک کی عدم موجودگی مکمل ری سائیکلیبلٹی بڑھاتی ہے۔ریگریٹیر نے مزید کہا کہ یہ فرانس میں تیارکیا جانے والاپہلا شمسی گلاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔