پاکستان میں بھی بچوں کے لیے سوشل میڈیاپرپابندیاں لگانے کی تجویز

 

پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کو بچوں کے لیے محدود کرنے کی تجویزسامنے آگئی۔ نوازلیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے اس حوالے سے ’’ امت ڈیجیٹل‘‘ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے ،بچوں کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ رسائی ان کی تعلیم اور اخلاقیات دونوں کے لیے تباہ کن ہے۔

افنان اللہ نے مزید کہا کہ یہ سماجی مسئلہ ہے اور والدین کو ،مائوں کو دیکھناچاہیے ،بچوں پر نظر رکھیں۔آپ نے انہیں صرف ایک فون نہیں دیا بلکہ ہرچیزتک مکمل رسائی دے دی۔اس لیے یہ رسائی کم کرنے پرتوجہ دینی ہوگی۔

سینیٹر افنان کا یہ بھی کہناتھاکہ اس مقصد کے لیے قانون سازی کرانے کی بھی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دسمبر 2025 میں بچوں کی سوشل میڈیارسائی کم کرنے کے لیے پابندیوں کا ایک ضابطہ نافذ کیا ہے۔یورپ میں بھی کئی ملک اس پر کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔