فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

جنید صفدر کے ولیمے میں فیلڈ مارشل کی بھی شرکت

لاہور: مسلم لیگ (ن)  کے سربراہ محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد ہوئی،  دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف سید عاصم منیر نے بھی جیند صفدر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔فیلڈ مارشل سابق وزیراعظم نواز شریف  اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیٹھے رہے، انہوں نے شریف خاندان کو شادی پر مبارک باد دی۔

شادی سے ہٹ کر مرکز نگاہ عاصم منیر کو سیاسی رہنماؤں نے بھارتی غرور خاک میں ملانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکبادیں گئیں۔

وزیراعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف میوزیکل دھنوں سے حاضرین کو محفوظ کیا،  میوزیکل بینڈ کی کی سربراہی انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔

جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں سیاست دانوں بزنس کمیونٹی سمیت انٹرنیشنل مہمانوں نے بھی شرکت کی، لاہور جاز انسمبل بینڈ نے ولیمے پر پرفارم کرنے کے لئے سات روز تک مسلسل ریہرسل کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جنید صفدر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و مطمئن زندگی عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔