فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا

کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، ؑعقبی حصوں کے بعد سامنے والا حصہ بھی گر گیا،20 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

آتشزدگی  کے باعث دم گھٹنے سے  6 افراد جاں بحق، 38لاپتہ ہیں جبکہ متعدد بے ہوش افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، خوفناک آگ نے شہر کی فضا سوگوار کردی۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت انتہائی پرانی ہے اور آگ کے باعث پلرز کمزور ہو چکے ہیں، جس سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے، ریسکیوں اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔