راولپنڈی میں گاڑی پر فائرنگ سے مذہبی شخصیت کا محافظ جاں بحق،بیٹا زخمی

 

راولپنڈی کے علاقے روات کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے معروف مذہبی شخصیت پیر عبدالقادر جیلانی کا بیٹا شدید زخمی اور ان کا گارڈ شفقت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روات پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہوگئے، گاڑی میں موجود ان کا شفقت نامی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی ۔ اطلاع ملنے پر روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی ۔ زخمی سید امام حسین شاہ کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعے میں ملوث ملزم،یاملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی میت کو پوسٹ مارٹمکے لئے مارچری منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔