اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز نے مستقل حیثیت میں حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعینات ہونے والے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے بطور مستقل جج ذمہ داریاں سنبھالنے کا حلف دیا۔

تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ مستقل تقرری سے قبل تینوں ججز ایک سال تک ایڈہاک جج کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔