گل پلازہ سانحے کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی بہتر نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کمشنر کراچی کے احکامات پر 30 افسران پر مشتمل چھ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہر ٹیم میں ایک سربراہ کے ساتھ دو اسسٹنٹ کمشنرز اور دو مختیارکار شامل ہوں گے، اور یہ ٹیمیں تین شفٹوں میں کام کریں گی تاکہ ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رہ سکے۔

پہلی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امیر فضل اویس کریں گے، جو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک آپریشن انچارج رہیں گے۔ دوسری ٹیم کے کمانڈنگ افسر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو ہوں گے، جو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ذمہ دار ہوں گے۔

تیسری ٹیم اے ڈی سی ون ساؤتھ اسمیٰ بتول بطول کی سربراہی میں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرے گی، جبکہ چوتھی ٹیم اے ڈی سی ون سینٹرل عاصم عباسی کی قیادت میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک اپنی خدمات انجام دے گی۔

پانچویں ٹیم اے ڈی سی ون ایسٹ سمیع اللہ سنجرانی کے زیر قیادت صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کام کرے گی، اور چھٹی ٹیم اے ڈی سی ون کیماڑی عبدالستارہ کڑو کی سربراہی میں شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک آپریشن کی نگرانی کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق تمام ٹیمیں گل پلازہ سانحے کے بعد جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی مکمل نگرانی کریں گی تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

کون سا ورژن چاہیے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔