اسلام آباد، راولپنڈی، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کشمیر کے شمال مغرب میں واقع تھا۔
اس کے علاوہ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
ا بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos