گل پلازہ میں آتشزدگی ہولناک اور خوفناک تھی،لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی ہولناک اور خوفناک تھی، جس میں زبردست مالی نقصان ہوا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم مکمل ہو چکا ہے اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 20 جنوری کو ریفرنڈم کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کرکٹ کے کھیل کو نقصان پہنچا رہا ہے، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ ورلڈ کپ کو امارات منتقل کر دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔