اسلام آباد:ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی بے خبر نکلے،سانحہ گل پلازہ میں ہزاروں اموات کا دعویٰ کر دیا
امت ڈیجیٹل سے گفتگوکرتے ہوئےایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید حفیظ الدین نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے، تاجروں کا بڑے پیمانے پرمالی نقصان ہوا ہے ، اس سے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی ہے، ایم کیو ایم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
سید حفیظ الدین نے کہاکہ گل پلازہ کا واقعہ کوئی پہلا کیس نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں، دکانداروں پر بات ڈال دینا ٹھیک نہیں،یہ غفلت ہے اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔
سید حفیظ الدین نے کہاکہ کہ ایم کیو ایم پوری طرح سے متحرک ہے، ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، ہم نے اس سانھہ کےحوالے سے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی ہے، جس کی رجسٹریشن پر اعتراض آرہا ہے کہ یہ صوبائی معاملہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کہاں ہے ، سندھ میں تعصب کی سیاست ہے،ہم کہہ رہے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دو،اداروں کو اختیارات دو، سانحہ گل پلازہ پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos