2026 میں عام تعطیلات کا اعلان۔پہلی چھٹی یوم کشمیر پر 5 فروری کو ہوگی

 

وفاقی حکومت نے 2026 کے لیےسرکاری  تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔

 

سال کی پہلی عام تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی، اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی۔

 

عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کویوم مزدوراور 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل ہوگی۔عیدالاضحیٰ پر 27، 28 اور 29 مئی ، 24 اور 25 جون ( 9 اور 10 محرم) کو چھٹی ہوگی۔

 

پاکستان کے یوم آزادی پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید ملاد النبی پر 25 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔

 

علامہ اقبال کی پیدائش پر 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی ۔ کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی دی جائے گی۔

 

بینکوں کی تعطیلات میں یکم جنوری، 18 فروری(یکم رمضان) اور یکم جولائی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔