کراچی : گل پلازہ میں آگ بجھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے بھائی رضوان نے کہا ہے کہ فرقان بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا، کسی کام سے منع نہیں کرتا تھا۔
امت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہونے رضوان نے بتایا کہ میری فرقان شوکت سے دوستی تھی، کچھ دنوں سے وہ اداس اور پریشان لگ رہاتھاتھا، میں نے اسے کہا کہ کل اتوار چلیں گے تو اس نے کہا کہ کل کی کل دیکھی جائے گی۔
کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے زندگی کی بازی ہہارنے والے فائر فائٹر فرقان علی کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ان کی نمازِ جنازہ میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت علاقہ مکینوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے لوگوں کی جانیں بچانے کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فائر فائٹر فرقان علی کے جذبۂ ایثار اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos