فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

گل پلازہ آتشزدگی کے باعث اندر پھنس جانے والوں میں ایک حاملہ خاتون شامل ہونے کا انکشاف

کراچی کے تجارتی مرکز میں ایک حاملہ خاتون بھی آگ میں پھنس جانے کا انکشاف ہواہے۔سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا  کہ 70سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں،گورنر نے بتایا کہ ایک حاملہ خاتون کے عمارت میں پھنسے ہونے کی اطلاع انتہائی پریشان کن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 70سے زائد لاپتہ افراد کی اطلاعات نہایت تشویشناک ہیں اور یہ ایک بڑا المیہ ہے، اور مزید کہا کہ یہ واقعہ اب قومی سانحہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

 

گورنر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننا ضروری ہے، تاہم اس وقت ترجیح جانیں بچانا ہے۔

 

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ متاثرہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے متاثرین کے نقصانات کے مکمل ازالے تک ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔