اسلام آباد: سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس کے تحت جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔
ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے۔جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا۔ سینیٹر سرمد علی کا پیش کردہ مسلم فیملی لاز ترمیمی بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos