فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: عدالت نے 26 نومبراحتجاج، سنگجانی جلسہ کیس اور دیگر 8 کیسز میں عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زرتاج گل کی 7 مقدمات جبکہ شبلی فراز اور عالیہ حمزہ کی 5 سے زائد کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں خارج کیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھاواضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف 5 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔