کراچی میں آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ کی چھت سے 2 گاڑیاں اتار کر محفوظ حالت میں مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ مالکان گاڑی خود چلا کرلے گئے۔
عامرنامی تاجر نے بتایاکہ گل پلازہ میں 3 شوروم تھے، تینوں جل کر خاکستر ہوگئے، حیران کن طور پر ہماری دونوں گاڑیاں محفوظ رہیں۔
تاجرکے مطابق تجارتی مرکز کی چھت پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دکان پر کام کرنے والے 2 لوگ بھی تاحال لاپتہ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos