کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے باوجود عمارت کے پہلے فلور پر قائم مسجد محفوظ رہی اور وہاں موجود قرآنِ پاک کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ریسکیو حکام کے مطابق مسجد کے تمام حصوں کی مکمل جانچ کر لی گئی ہے اور کلیئرنس کے دوران مسجد کے اندر کوئی فرد موجود نہیں پایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آگ بجھانے کے ساتھ سرچنگ اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
گل بلازہ میں اگ لگنے کا واقعہ
پہلی منزل پر موجود مسجد میں قران پاک محفوظ رہے،ریسکیو اہلکار کی جانب سے ویڈیو بنا لی گئی pic.twitter.com/9mVMC7qdes— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 19, 2026
افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 26 ہو چکی ہے، جبکہ 71 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ اب تک 18 افراد کی شناخت ممکن ہو سکی ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 20 لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 48 متاثرہ خاندانوں نے بھی اپنے ڈی این اے سیمپلز جمع کرا دیے ہیں۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی ارسال کیے جا رہے ہیں، جہاں آئندہ تین دن تک کراس میچنگ کا عمل جاری رہے گا۔ادھر سندھ فرانزک لیبارٹری کو مزید 6 لاشوں کے نمونے موصول ہو گئے ہیں، جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos