کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں شدید آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق موقع پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیاں موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔
پی ڈی ایم اے کے حکام نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کی وجہ سے کارروائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں موجود تھیں، جس کے باعث مالی نقصان کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور متاثرہ دکان مالکان کے لیے امدادی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos