خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز بند، شہریوں کو شدید مشکلات

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور کرک میں سی این جی سٹیشنز کی بندش نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 16 گھنٹے تک سی این جی سٹیشنز بند رہنے کی وجہ سے نہ گھریلو صارفین کے لیے گیس دستیاب ہے اور نہ ہی گاڑیوں کے لیے سی این جی، جس کے باعث روزگار پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے مزید بتایا کہ پورا دن سی این جی سٹیشنز پر گزارنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے مزدوری اور دیگر ضروری کام متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔