کراچی کی نیو سبزی منڈی میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: نیو سبزی منڈی میں واقع دکانوں میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے بعد مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو سبزی منڈی میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ آگ ابتدائی طور پر منڈی کے شیڈز میں لگی تھی، جسے دو فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے قابو میں لایا گیا۔

حکام کے مطابق آگ سبزی فروش کی ایک دکان میں لگی تھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔