فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر بننے کا مطلب! محمود اچکزئی کو حصہ مل چکا ہے ، ایمل ولی خان

پشاور: مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ تیراہ ہے، جو نقل مکانی ہوگی اس میں دہشت گرد بھی نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ نقل مکانی کا مقصد کچھ اور ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ کیا دہشت گردوں کے ماتھے پر لکھا ہوا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں؟، پنجاب میں آپریشن ہوئے کیا وہاں سے نقل مکانی ہوئی، اس مسئلے کا حل صرف آپریشن نہیں ہے، ذہنی دہشت گرد ہر مکتب فکر میں بیٹھے ہوئے ہیں، اس قوم کو جس نے تباہ کیا ان کو سزا ہونی چاہیے۔پہلے واضح پالیسی دیں کہ یہ دہشت گرد کون ہیں یہ دہشت گرد فتنہ خوارج ہیں یا ہمارے خیر خواہ ہیں، دہشتگردوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر بننے کا مطلب ہے کہ ان کو ہائبرڈ رجیم میں حصہ داری مل گئی ہے، کتنی اچھی بات ہے کہ افغانستان حکومت کا نمائندہ پاکستان میں اپوزیشن لیڈر بن گیا۔ محمود خان اچکزئی گزشتہ 10-15 سال سے اپنے نظریے سے ہٹ چکے ہیں، کبھی نوازشریف، کبھی مولانا فضل الرحمان تو کبھی ایک قیدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔