فوٹو پریس ریلیز
فوٹو پریس ریلیز

کرن اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے ریڈیوتھراپی سہولت میں اضافہ

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (KIRAN)، جو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (PAEC) کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کینسر ہسپتال ہے، نے جدید ترین دوسرےہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ریڈیوتھراپی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ کرن ہسپتال اس وقت چار لینیئر ایکسلریٹر آپریٹ کر رہا ہے جن میں دو ہیلسیون سسٹم ہیں۔

جدید Halcyon مشین آئی ایم آر ٹی( IMRT) اور وی ایم اے ٹی (VMAT) تکنیکوں کے ذریعے کینسر کا انتہائی درست علاج فراہم کرتی ہے جس سے علاج کی درستگی اور مریض کی دیکھ بھال بہتر ہوتی ہے۔
کرن ہسپتال اس وقت روزانہ تقریباً 250 کینسر مریضوں کو ریڈیوتھراپی فراہم کرتا ہے، جو ملک میں کسی بھی کینسر ہسپتال کے لیے مریضوں کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔دوسری ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کےافتتاح کے بعد روزانہ علاج کی صلاحیت بڑھ کر تقریباً 400 مریض یومیہ تک پہنچ جائے گی، جس سے کینسر کے مریضوں کا ریڈیوتھراپی کے لیے انتظار کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

دوسری ہیلسیون مشین کی شمولیت ،کرن ہسپتال کےکراچی میں ریڈیو تھراپی کے سب سے بڑے مرکز ہونے کے کردار کو مزید مضبوط کرتی ہے اور کرن ہسپتال کے مزید خاندانوں کے لیے کینسر کے علاج کے لیے جدید علاج تک رسائی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اس بات کی مثال ہے کہ ہسپتال، کمیونٹی ادارے اور ٹیکنالوجی پارٹنرز مل کر کیسے کام کریں جس سے جدید کینسر کیئر زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے، ان کی مالی حیثیت سے قطع نظر، قابلِ حصول ہو سکے۔

یہ اہم اضافہ کرن پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی (KPWS) اور اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن (SPD) کی فراخدلانہ معاونت سے ممکن ہوا ہے جس سے تمام مستحق کینسر مریضوں کو اس مشین پر مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

ہیلسیون سسٹم کو جدید امیج گائیڈنس (Image guidance) کے ذریعے انتہائی درست ریڈیوتھراپی کو علاج کے ہر سیشن میں کےفراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جس سے مریض کی پوزیشن ہر بار یکساں رکھنے اور تمام ٹیومر سائٹس پر درست ڈلیوری میں مدد ملتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک کمپیکٹ اور مریض دوست (Patient-centred) ورک فلو کے تحت ہر قسم کے ٹیومرز کے علاج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ کلینیکل ٹیموں کے لیے سیشنز کو مؤثر اور کم وقت میں مکمل رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

مریضوں کے آرام کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اس میں ایک ایسا کاؤچ (Couch) نصب ہے جو اوپر نیچے ہو سکتا ہے تاکہ مریض کو آسانی سے درست پوزیشن میں رکھا جا سکے، جبکہ سیٹ اَپ کے دوران مشین نسبتاً کم شور کرتی ہے۔ کاؤچ پر نصب کیمرہ اور اِنٹرکام کے ذریعے مریض اور تھیراپسٹ کے درمیان ہر وقت رابطہ بحال رہتا ہے۔

حفاظتی فیچرز میں کولژن ڈیٹیکشن (Collision detection)، چھ نکاتی حفاظتی طریقۂ کار (Six-point safety approach) اور روزانہ کی کارکردگی کی جانچ شامل ہے، جو تقریباً پانچ منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ مشین میں نئی اپ گریڈز مریضوں کی درست پوزیشننگ اور ورک فلو کو مزید ہموار بنانے میں معاون ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔