شدید دھند کے باعث پنجاب میں مختلف موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت کئی مقامات پر موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم فور شیرشاہ سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر کی صورت میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور مناسب فاصلے کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید معلومات کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔