کمسن بچے کی شکایت پر وزیرِ اعلیٰ کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

 وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی سنگین حالت سے متعلق شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی چلڈرن وارڈ کا ہنگامی دورہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے بچے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور معاملے کی مکمل انکوائری کی۔

متعلقہ ڈاکٹروں نے آگاہ کیا کہ بچوں کے آئی سی یو میں بیڈ کی کمی کے باعث مریض کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے، جہاں بیڈ دستیاب ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے فوری طور پر ایمبولینس کی فراہمی اور مریض کی بروقت منتقلی کے احکامات جاری کیے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ نے بچوں کے آئی سی یو کے لیے نئے بیڈز کی فراہمی، فیبری کیٹڈ ایکسٹینشن رومز کے فوری قیام، اور ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں بیڈ دستیاب نہ ہوں تو نجی اسپتالوں میں علاج کا بندوبست کیا جائے گا اور اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

وزیرِ اعلیٰ نے سنٹرلائزڈ اسپتال سسٹم کو مؤثر بنانے، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری، اور ڈاکٹروں کے ہاسٹلز میں کمروں کی کمی کے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ دیگر مریضوں کے مسائل بھی موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ڈاکٹرز اور صحت کے عملے کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔