کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالقادر بگٹی، معشوق علی، غلام حسین اور عبدالحکیم شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 12 بور بندوق بمعہ ایمونیشن، ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک کرولا کار، ایک موٹر سائیکل، تین موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق 20 جنوری کو رینجرز ہیلپ لائن پر نجی گارمنٹس فیکٹری کے مالک نے اطلاع دی کہ 4 مسلح افراد فیکٹری میں داخل ہو کر 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہے ہیں۔ فوری کارروائی کے بعد رینجرز نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos