امراض قلب علاج میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے مفت علاج میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت 84 ویں گورننگ باڈی اجلاس میں وزیر صحت، میئر کراچی، چیف سیکرٹری اور دیگر اراکین نے شرکت کی، جبکہ ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں 15.5 ارب روپے گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دی گئی، اور بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26 میں ہسپتال کو اضافی 3.5 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشل افسر کی فوری تقرری کی بھی ہدایت کی، جو اوپن مارکیٹ اور مسابقتی عمل کے تحت ہوگی۔

این آئی سی وی ڈی نے 2024 میں 9925 پرائمری اینجیو پلاسٹیز انجام دیں، اور بلوچستان میں بچوں کے دل کے علاج کی سہولت بھی پہلی بار فراہم کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے 1200 بستروں پر مشتمل لانڈھی کارڈیک انسٹیٹیوٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ادارے کے انضمام کے پلان کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔