پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا کہ عمران خان کی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی خفیہ رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات چیت ہوئی بھی تو اسے چھپایا نہیں جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی سے دشمنی نہیں رکھتی اور پاکستان، مسلح افواج اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم حکومت کو چاہیے کہ پارٹی پر یکطرفہ حملہ نہ کرے۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد ٹی ٹی اے پی نے 8 فروری کو ’وہیل جیم اور شٹر ڈاؤن‘ احتجاج کا اعلان کیا ہے، اور پی ٹی آئی اپنی اسٹریٹ مہم کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ گوہر علی خان نے عوام سے پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کی اور کہا کہ پارٹی عوام کے درمیان موجود ہے اور کسی علامت کی ضرورت نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کی نوٹیفیکیشنز کو مثبت قرار دیا اور عدلیہ سے اپیل کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی فوری سماعت کی جائے تاکہ عوام کو انصاف میسر ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos