کراچی،مندر میں ہونے والی چوری کاملزم گرفتار

کراچی: پولیس نے صدر کے علاقے سے مندر میں ہونے والی چوری کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پکڑا گیا، جس کے قبضے سے لوٹی گئی مورتیاں، چاندی کے برتن اور نقدی برآمد ہوئی۔ واقعہ ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو پیش آیا تھا، جہاں 2 ملزمان نے 5 مورتیاں، پیتل و تانبے کے برتن اور زیورات کے ڈبے چوری کیے تھے جبکہ چندہ بکس سے 75 ہزار روپے بھی غائب ہوئے۔

گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے اور پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔