فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے بڑھ گئی

 مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے پہلی بار 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 888 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 64 روپے کے اضافے سے پہلی بار 9 ہزار 933 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 840 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔