راولپنڈی کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک پانچ سالہ بچہ پتنگ کھیلتے ہوئے کھڈے میں جمع سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صادق آباد کے نجی ہاؤسنگ اپارٹمنٹس کے قریب پیش آیا، جہاں حال ہی میں کی گئی کھدائی کے باعث ملحقہ نالہ بند ہو چکا تھا اور پانی کھدائی شدہ جگہ میں جمع ہوگیا تھا۔
واقعے کے بعد تھانہ صادق آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos